اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جلد پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔
وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی، جبکہ امن اور استحکام کے لیے ان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں مذاکرات، سفارتکاری اور پرامن حل کی حمایت کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔