سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 6 زخمی

image

سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پرمردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر وین ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے آنے والی وین نے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس کراچی سے بونیر جبکہ وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US