فیلڈ مارشل کی ایران امریکا مذاکرات میں ثالثی کردار کی دنیا معترف

image

امریکی ٹی وی چینل "سی بی ایس نیوز" کی رپورٹ کے مطابق، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ادا کیے گئے ثالثی کے کردار کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کے دورہ تہران نے ان مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں جہاں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں، وہاں صرف پاکستان ہی سفارتی مسودے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکا اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے اور تہران سے ان کی واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی و امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا۔ اس ثالثی عمل میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان پایا جانے والا ہم آہنگ موقف بنیادی عنصر ثابت ہوا ہے، جبکہ پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل اسلام آباد مذاکرات کے دوران خلیج کم کرنے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

امریکی ٹی وی نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو "مائی فیورٹ فیلڈ مارشل" قرار دے چکے ہیں، اور پاکستان ماضی میں بھی امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط استوار کرنے میں اسی طرح کا بنیادی کردار ادا کرچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US