بوہری برادری آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے جبکہ سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں نمازِ عیدالاضحیٰ ادا کی گئی، جس میں بوہری برادری کے افراد، مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ عید کے بعد شہریوں نے قربانی کے فریضے کی ادائیگی شروع کر دی، جس کے دوران مختلف مقامات پر مذہبی جوش و جذبے کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ قربانی کے مراحل اور اجتماعات پُرامن انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔