ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

image

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت، جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور مسلمان سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے جہاں امت مسلمہ، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، جبکہ گھروں، مساجد اور مختلف مقامات پر اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US