وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

image

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ مقصد کے لیے جان، خواہشات اور مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سنت ابراہیمیؑ، قربانی، ایثار اور اطاعتِ خداوندی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ انسانیت، ذمہ داری اور دوسروں کے لیے ایثار کا احساس پیدا کرتا ہے۔

شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو قومی فخر قرار دیتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ عید کے موقع پر غریبوں، مستحقوں اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی قوم اور امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید قربانی صبر، اخلاص، وفا اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ اصل کامیابی مال و دولت میں نہیں بلکہ تقویٰ، خلوص اور انسانیت کی خدمت میں ہے، جبکہ قومی زندگی میں برداشت، دیانت داری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US