رواں سال 17 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات

image

سعودی محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

ایکس پر جاری بیان کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے آئے، جن کا تعلق دنیا کے 165 مختلف ممالک سے تھا، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل تھے۔

سعودی حکام کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں سے 14 لاکھ 85 ہزار 729 فضائی سفر کے ذریعے سعودی عرب پہنچے، جبکہ 54 ہزار 429 حجاج زمینی راستے اور 6 ہزار 497 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US