عیدالاضحیٰ پر مسلح افواج کی قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام

image

پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کی قیادت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغام میں قوم کے لیے امن، ترقی اور اتحاد کی دعا کی۔

مسلح افواج نے شہدائے پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی استقامت اور قربانیاں وطن کے دفاع کی مضبوط علامت ہیں۔

خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، جبکہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ملک کے دفاع، امن اور استحکام کے لیے قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں جبکہ شہدا کی عظیم قربانیاں وطن عزیز کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US