عیدالاضحیٰ انتظامات بڑا چیلنج، تمام بلدیاتی ادارے متحرک ہیں، میئر مرتضیٰ وہاب

image

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی اور انتظامات کراچی انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج ہوتے ہیں، جس کے لیے تمام بلدیاتی ادارے پانچ دن تک متحرک رہتے ہیں۔

پولو گراؤنڈ میں نماز عیدالاضحیٰ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں کو عید کی مبارکباد دی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں تین مقامات پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 98 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی تھیں اور اس سال اس سے بھی زیادہ مقدار کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر کہیں سے آلائش نہ اٹھائی جائے تو 1128 ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US