سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے ایام کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ سوئی ناردرن کے مطابق عید کے پہلے روز صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک جبکہ دوسرے اور تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق چاند رات کو گیس کی فراہمی رات 12 بجے تک جاری رہے گی جبکہ عید کے تینوں دن صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک سپلائی بحال رہے گی۔
شیڈول کے مطابق 30 مئی سے معمول کا نظام بحال کر دیا جائے گا۔