مری میں سرکل بکوٹ کی یونین کونسل پلک میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے لایا گیا بیل بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بیل کو گاڑی سے اتارنے کے دوران وہ اچانک بھاگ نکلا اور قریبی گھر کی چھت پر چڑھ گیا۔ چھت پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث بیل توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے کھائی میں گر گیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلندی سے گرنے کے باعث بیل شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے موقع پر ہی ذبح کر دیا گیا۔