عیدالاضحیٰ کے پہلے روز مری میں سیاحوں کا رش کم، 13 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل

image

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز مری آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جبکہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں رہی۔

پولیس حکام کے مطابق عید کے پہلے دن مری میں مجموعی طور پر 13 ہزار 804 گاڑیاں داخل ہوئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 47 فیصد کم تعداد ہے۔ اس وقت شہر میں 3 ہزار 169 گاڑیاں موجود ہیں۔

ڈی پی او مری محمد رضا تنویر نے بتایا کہ عید کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مکمل طور پر نافذ کیا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رہی اور شہریوں و سیاحوں کو کسی بڑی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور ناکہ بندی کا عمل جاری ہے، جبکہ اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھا گیا تاکہ ٹریفک نظام کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US