ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

image

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض شہروں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی رہے گی، جبکہ رات کے وقت مختلف مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US