سیاستدان احتساب کا نشانہ بنے، بیوروکریسی محفوظ رہی، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی احتساب کا عمل ہوا تو زیادہ تر سیاستدانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بیوروکریسی کو اس سے نسبتاً کم یا مکمل طور پر مستثنیٰ رکھا گیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں احتساب کے دوران ہمیشہ سیاسی شخصیات کو گرفتار کیا گیا، جبکہ بیوروکریٹس کے حوالے سے ایسا کوئی نمایاں اقدام سامنے نہیں آیا۔

وزیر دفاع نے ایک اور حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو آرمی چیف کے تقرر کے لیے پانچ نام دیے گئے تھے جن میں سے چار کی سفارش موصول ہوئی، تاہم اس وقت جنرل راحیل شریف کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں آئی تھی، اسی بنیاد پر ان کی تعیناتی عمل میں آئی۔

خواجہ آصف نے اپنی ذاتی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ قید انہیں طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کے مطابق بعض حلقے اسے ڈرامہ سمجھتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے تجربات کے دوران سیاسی صورتحال اور رویوں نے کئی سوالات کو جنم دیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US