لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں سرجری کی گئی، جس کے بعد وہ صحتیابی کے مرحلے میں گھر منتقل ہوگئیں۔
ترجمان کے مطابق مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاج کے دوران بھی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسپتال سے ہی صوبے میں سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامی امور کی براہِ راست نگرانی جاری رکھی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی امور سے مسلسل رابطے میں رہیں اور اہم فیصلوں کی نگرانی کی۔