کراچی، عید کے دوسرے روز 2 حادثات، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پہلا حادثہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 میں یو بی ایل بینک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

عید کے موقع پر پیش آنے والے اس حادثے کے جاں بحق افراد کی عمریں تقریباً 23 اور 25 سال بتائی جا رہی ہیں جن کی شناخت ابراہیم ولد نسیم عمر 23 سال اور سعید ولد رضوان عمر 20 سال سے ہوئی، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ پورٹ قاسم عبداللہ گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور ہائی روف گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ عبدالقیوم ولد قادر بخش اور 30 سالہ ظہیر خان کے نام سے ہوئی، زخمیوں کی عمریں تقریباً 20 اور 30 سال بتائی جا رہی ہیں، لاشوں اور زخیموں کو فوری طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US