نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 29 مئی کو سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد امریکی دارالحکومت پہنچیں گے۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مختلف اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی اور مذاکراتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوگی۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سرکاری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسی روز اسلام آباد واپس روانہ ہوجائیں گے۔