محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے ٹرین سروس آج بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث مختلف ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دو روز سے ٹرین سروس معطل ہے اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی جانے والی بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین بھی پہلے ہی معطل کی جا چکی ہیں۔
ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریلوے حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔