پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کے لیے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ستھرا پنجاب کے ترجمان کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز صوبے بھر سے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور باقیات ٹھکانے لگائی گئیں، جبکہ صرف لاہور سے 17 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور پورے صوبے میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز فیلڈ میں مصروف ہیں جبکہ آلائشیں اٹھانے کے بعد گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو عرق گلاب سے دھویا جا رہا ہے۔