وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں خواتین ڈوب گئیں، ایک جاں بحق، تین لاپتہ

image

وزیرآباد کے نواحی علاقے کوٹ بیلہ کے قریب دریائے چناب میں پکنک کے لیے آنے والی 8 خواتین نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئیں، جن میں سے 4 کو مقامی افراد نے زندہ بچالیا جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تین خواتین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین دریائے چناب میں نہا رہی تھیں کہ اچانک گہرے پانی میں چلی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک خاتون کی لاش بھی پانی سے نکال لی گئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت حفصہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ خواتین میں سامعہ، سیرت شہزادی اور ایمان فاطمہ شامل ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US