اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ، نیا قانون نافذ، خصوصی عدالتیں قائم ہونگی

image

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ”قانون برائے تحفظ املاک اوورسیز پاکستانی 2024ء“ نافذ کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئے قانون کے تحت ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی جو جائیدادوں سے متعلق تنازعات اور غیر قانونی قبضوں کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گی۔

بیورو کے مطابق اس قانون کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی جائیدادوں کے مکمل قانونی حقوق فراہم کرنا اور ان کے کیسز کے لیے تیز رفتار اور مؤثر عدالتی نظام تشکیل دینا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اس اقدام سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ان کے اثاثوں کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US