ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے متوقع، حکومتِ پنجاب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا دوسرا ڈرافٹ تیار

image

حکومتِ پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق سفارشات پر مشتمل دوسرا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1450 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بجٹ میں سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ بجٹ میں ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبوں کے لیے 303 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 980 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں اوکاڑہ، راولپنڈی، قصور، ملتان، گوجرانوالہ اور پاکپتن میں نئے اسمارٹ پولیس اسٹیشنز کے قیام کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ترقیاتی کاموں، صاف پانی کی فراہمی، مثالی گاؤں منصوبے اور دیگر بڑے ترقیاتی منصوبوں کو بھی بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مثالی گاؤں پروگرام کے لیے 30 ارب روپے جبکہ “سڑکیں بحال پروگرام” کے لیے 42 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے بلدیاتی شعبے کا مجوزہ بجٹ 250 ارب روپے رکھا گیا ہے، جبکہ بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 156 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کو مزید بااختیار بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ لوکل گورنمنٹ کے آئی ٹی مانیٹرنگ سسٹم کے لیے 56 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ یونین کونسلز میں سیوریج نظام اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US