بجٹ 2026-27 سے قبل حکومت اور سرکاری ملازمین میں کشیدگی، احتجاج کا اعلان

image

آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنظیم نے بجٹ سے ایک روز قبل وزارت خزانہ کے سامنے اور بجٹ کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر چارٹر آف ڈیمانڈز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (ایگیگا) نے 10 مارچ 2025 کے معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، پنشنرز کی کم از کم پنشن 50 ہزار روپے ہو اور محروم ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے کے لیے 30 فیصد الاونس دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس 5 جون کی سہ پہر منعقد ہوں گے جبکہ اسی روز وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا۔ قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال 2025-26 4 جون کو جاری کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US