اسلام آباد میں گیس سیلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

image

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی-10 میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا ایک گھر کی پہلی منزل پر واقع کچن میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جس سے زور دار دھماکا ہوا اور گھر میں موجود افراد متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ شاہد یوسف زئی اور 19 سالہ شہریار شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوابی سے ہے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US