صدر زرداری کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور ادارے مل کر ملک کو مضبوط بنائیں گے اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں مؤثر جواب دے کر سبق سکھایا گیا، اور جب بھارتی طیارے گرائے گئے تو انہیں اپنی حقیقت کا اندازہ ہوگیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو عالمی میڈیا میں مناسب جگہ نہیں دی جاتی، جبکہ بھارتی حکومت سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔

آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی مضبوطی، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US