ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ گفتگو کے دوران ایران کی سفارت کاری سے وابستگی اور خطے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ایرانی صدر نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے پاکستان کی مؤثر کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا کے انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کو بھی سراہا گیا اور اس حوالے سے شکریہ ادا کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US