لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث 9 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 359 اور لاہور سے دبئی جانے والی پرواز ایف زیڈ 360 منسوخ کردی گئی۔
اسی طرح لاہور سے دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 416 اور لاہور سے مشہد جانے والی پرواز ڈبلیو فائیو 5110 بھی آپریٹ نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 732، لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز ایس وی 733 اور جدہ سے لاہور آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 717 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
کراچی سے لاہور آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 141 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 142 بھی منسوخ کردی گئی۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق بعض دیگر پروازیں سات گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔