پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی صدر جنید اکبر کو گلگت بلتستان پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق جنید اکبر کو پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا، جہاں بعدازاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو بتایا گیا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، جس کی وجہ سے انہیں گلگت سے واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جنید اکبر پارٹی کی ریلی میں شرکت کے لیے گلگت پہنچے تھے، انہیں ہنزہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔