عیدالاضحیٰ: ستھرا پنجاب ورکرز کیلیے 10، 10 ہزار روپے انعام کا اعلان

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی مہم میں خدمات انجام دینے والے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کے لیے 10، 10 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کے کارکنان نے شدید گرمی کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے دوران پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد مساجد، سینکڑوں عیدگاہوں اور قبرستانوں کی صفائی کی گئی۔ ان کے مطابق صوبے میں آلائشیں ممنوعہ مقامات پر پھینکنے کی صرف 200 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ ورکرز کے لیے راشن کارڈ کے اجرا کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خود صفائی مہم کی مانیٹرنگ کرتی رہیں اور ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US