فلسطین کے معاملے پر پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے، اسحاق ڈار

image

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور پاکستان فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک 1967 سے قبل کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا، پاکستان کے مؤقف میں کوئی نرمی نہیں آئے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کشمیر کے مسئلے کے حل پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور اسے خوشگوار قرار دیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں امریکی صدر نے بعض مسلم ممالک کو ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد اس موضوع پر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US