صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لکشمی چوک میں 26 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 24 ملی میٹر، مغلپورہ میں 23 ملی میٹر اور اپر مال پر 22 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح تاج پورہ، گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن میں 17، 17 ملی میٹر جبکہ گلبرگ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 49 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔