وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 31 مئی کو ہوگا۔
پہلی پرواز جدہ سے روانہ ہو کر سیالکوٹ پہنچے گی، جس کے ذریعے 391 حاجی وطن واپس آئیں گے۔ زیادہ تر پروازیں یکم جون کو مختلف شہروں میں لینڈ کریں گی۔
یکم جون کو 22 پروازوں کے ذریعے 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے، جن میں اسلام آباد کے لیے 5، کراچی اور لاہور کے لیے 4،4، ملتان اور سیالکوٹ کے لیے 3،3، فیصل آباد کے لیے 2 جبکہ کوئٹہ کے لیے ایک پرواز شامل ہوگی۔
وزارت کے مطابق حج آپریشن کی آخری پرواز 30 جون کو لاہور پہنچے گی جبکہ مدینہ منورہ سے واپسی کا سلسلہ 3 جون سے شروع ہوگا۔
سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد حاجیوں کی واپسی 471 پروازوں کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔