سندھ میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 51 ڈگری تک پہنچ گیا

image

پنجاب اور سندھ کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ یہ لہر اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے جنوبی حصوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں دادو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اسی طرح سبی، تربت، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور موہن جو دڑو میں 50 ڈگری، خیر پور اور سکرنڈ میں 49 ڈگری جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US