عید تعطیلات: وادی کاغان میں سیاحوں کا ریکارڈ رش

image

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران وادی کاغان میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد ریکارڈ کی گئی، جہاں تین روز میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد نے سیاحت کے لیے رخ کیا۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار 862 سیاح وادی کاغان پہنچے، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔

سیاح وادی کے دلکش مناظر، برف پوش پہاڑوں، جھیلوں، آبشاروں اور دریائے کنہار کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر خصوصی عملہ تعینات کیا گیا تھا، جبکہ بڑھتی ہوئی آمد سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US