جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں فوری طور پر نمایاں کمی کی جائے اور پیٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کی جائے۔
حافظ نعیم الرحمان کے مطابق حکومت اگر آئندہ دو سال کے لیے پیٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کرے تو اس سے معیشت میں بہتری اور آمدن کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی توانائی کاروباری سرگرمیوں اور عام شہریوں پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے، جس کے اثرات پورے معاشی نظام پر پڑ رہے ہیں۔جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔