عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت واشنگٹن، بیجنگ، تہران اور ریاض سمیت اہم عالمی مراکز کے ساتھ بیک وقت رابطے میں ہے اور خطے میں ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی بیانیے میں بہتر پوزیشن حاصل کی جبکہ بھارت کی جانب سے الزامات کو عالمی سطح پر مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے میں ایک اہم حقیقت بن چکی ہے جبکہ بعض علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے لیے ایک ابھرتے ہوئے سیکیورٹی پارٹنر کے طور پر سامنے آ رہا ہے جبکہ سفارتکاری اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔