اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کو سراہا۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون، تجارتی روابط، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی کوششوں سمیت خطے میں امن کے لیے امریکی کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US