حکومت کا انوکھا فیصلہ ، پاکستان میں امیروں کا فیول سستا ، غریبوں کا مہنگا

image

حکومت کا انوکھا فیصلہ، پاکستان میں امیروں کا فیول سستا ، غریبوں کا مہنگا۔بڑی کمی کے بعد جہاز کا فیول موٹر سائیکل کے فیول سے پورے 100 روپے سستا ہوگیا۔موٹر سائیکل چلانے والا والے جہاز اڑانے والے سے زیادہ فیول کی قیمت ادا کررہا ہے ۔

پاکستانی ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کے لیے بڑی خبر حکومت نے جیٹ فیول کی مد میں ایئرلائنز کو بڑا ریلیف دے دیا۔طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہوکر 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر پر آ گئی۔

پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 383 سے زائد ہے۔ جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود ملک میں ایئرلائنز کے کرایوں میں اب تک کمی نہیں آئی ہے۔

حکومت نے اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے تک کمی کرچکی ہے ،جنگی صورتحال میں جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ 566 روپے فی لیٹر تک جاچکی تھی، مشرق وسطیٰ میں جنگ سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول 288 روپے لیٹر تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US