پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

image

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم میں بابر اعظم، سلمان علی آغا، شاداب خان، حارث رؤف اور ابرار احمد سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس اس میچ میں ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

یہ میچ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا 1000واں ون ڈے انٹرنیشنل بھی ہے، جس کے باعث مقابلے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

ٹاس کے موقع پر شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہزارویں ون ڈے میچ میں کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ٹیم اس تاریخی موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US