محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، تاہم جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم موسم برقرار رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں جزوی ابر آلود موسم کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور بھکر کے چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی گرم موسم متوقع ہے، جبکہ جنوب مشرقی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے شمال مشرقی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے، جبکہ نصیر آباد، لورالائی، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل اور خضدار کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔