اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

image

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں اٹھا چوک کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد فضل اور عامر شامل ہیں، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس نے حادثے میں ملوث گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US