آئندہ بجٹ سے متعلق اہم فیصلے، سولر پینلز اور کھاد پر ٹیکس نہ بڑھانے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کئی اہم فیصلے کرلیے ہیں، جن میں سولر پینلز اور کھاد پر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، جبکہ زرعی شعبے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کھاد پر بھی ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تاہم ٹیکس میں کمی کی حتمی شرح کا تعین بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب محصولات میں اضافے کے لیے بعض درآمدی اشیاء پر انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد اشیاء کی درآمدات پر انکم ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر دو فیصد جبکہ بعض دیگر درآمدی اشیاء پر یہ شرح 2.5 فیصد سے بڑھا کر 5.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ایک جانب محصولات میں اضافہ اور دوسری جانب عوامی و زرعی شعبے کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US