موٹروے پولیس کی کارروائیاں، زائد کرایوں کی مد میں 53 لاکھ روپے مسافروں کو واپس

image

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران مسافروں سے اضافی وصول کی گئی رقم واپس دلوانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر ملک بھر میں زائد کرایوں، اوورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران اب تک اضافی کرایوں کی مد میں وصول کیے گئے 53 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے جاچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مسافر گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات رکھنے پر 20 ہزار سے زائد چالان بھی کیے جاچکے ہیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد کرایوں یا دیگر شکایات کی صورت میں براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP پر رابطہ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور محفوظ سفر سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US