ادارہ شماریات کی تازہ دستاویزات کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہو گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ 17 ہزار کا اضافہ ہوا جس سے ان کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 91 لاکھ 5 ہزار تک پہنچ گئی۔
اسی عرصے میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 92 ہزار، بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ 22 ہزار اور اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گھوڑوں کی تعداد میں 3 ہزار جبکہ خچروں کی تعداد میں 4 ہزار کا اضافہ بھی سامنے آیا ہے۔