فیری میڈو جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق

image

گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام فیری میڈو جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ضیا اللہ، ساکن داریل دیامر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو سیاحوں کی شناخت علی اور سجاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دیگر 4 سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US