چلاس: بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانے کا عزم

image

چلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت حقوق دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کی مزید معاونت کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولی ہیں اور اس منصوبے سے ملک کے مختلف علاقوں میں ترقی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں ہونے والی ترقی اور اختیارات کی منتقلی میں صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں کا اہم کردار رہا ہے، جن کی پالیسیوں کے باعث وفاقی اکائیوں کو مزید بااختیار بنایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US