اسلام آباد میں حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد اب یہ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے طلب کرنے کے لیے سمری بھجوا دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی سینیٹ کا اجلاس بلانے کی سمری بھی ارسال کی جاچکی ہے۔
بجٹ سے قبل وزیر اعظم نے 8 جون کو قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کی امید ہے۔ وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ شرکت کریں گے۔ یہ کونسل آئندہ مالی سال 27-2026 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، جبکہ ملک کا معاشی سروے (اکنامک سروے) 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔