کراچی میں پانی کا بحران شدید، کئی علاقوں میں شہری مشکلات کا شکار

image

شہر قائد میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، جبکہ ضلع کیماڑی کے علاقے پاک کالونی کے مکین بھی طویل عرصے سے پانی کی فراہمی میں تعطل کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گھروں میں نلکے خشک ہونے کے باعث انہیں پینے اور روزمرہ استعمال کے لیے آر او پلانٹس پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ شدید گرمی کے باوجود خواتین، بچے اور بزرگ پانی کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں آلودہ پانی کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ فنی خرابیوں اور کیبل فالٹس کے باعث پانی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق خرابیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور جلد معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US