کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی سے مبینہ روابط ثابت ہونے پر اپنے دو اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکاروں میں کانسٹیبل علی قریشی اور اے ایس آئی کفیل اعوان شامل ہیں۔ دونوں اہلکاروں پر گزشتہ برسوں کے دوران انمول عرف پنکی سے رابطوں کا الزام تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ موبائل فونز کا فارنزک اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ بھی کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران بعض شواہد کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔