گلگت بلتستان الیکشن: انتخابی مہم آج رات ختم، سیاسی جماعتوں کے پاور شوز کی تیاریاں مکمل

image

گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور الیکشن قوانین کے مطابق مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

انتخابی مہم کے آخری روز مختلف سیاسی جماعتوں نے بڑے جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ جی بی اے-1 میں آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں بڑا جلسہ منعقد کرے گی، جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری خطاب کریں گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ جی بی اے-10 اسکردو سب ڈویژن روندو میں انتخابی جلسہ منعقد کرے گی۔ جلسے سے پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق اور امیر مقام کے خطاب متوقع ہیں۔

ادھر استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی، جبکہ وہ انتخابی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق انتخابی مہم کے اختتامی مرحلے میں منعقد ہونے والے یہ جلسے اور ریلیاں ووٹرز کو متحرک کرنے اور انتخابی ماحول کو مزید گرم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US